Sunday, September 30, 2012

رسائل کے سرورق پرحیدر قریشی کی تصویر

 رسائل کے سرورق پرحیدر قریشی کی تصویر
...................................................................
بمبئی کے تاریخی ادبی رسالہ ماہنامہ شاعر نے اپنے نومبر ۲۰۰۴ء کے شمارہ میں حیدر قریشی کا گوشہ شائع کیا۔رسالہ کے معمول کے مطابق اس شمارہ کے سرورق پر حیدر قریشی کی تصویر دی گئی۔ماہنامہ شاعر کے مدیر افتخار امام صدیقی ہیں۔یہاں شمارہ مذکور کا سرورق پیش کیا جا رہا ہے۔


.................................................................................

 اردو دوست ڈاٹ کام کے ادبی رسالہ کائنات نے ’’مہرامروز‘‘کے عنوان سے ادیبوں کے تعارف کا سلسلہ شروع کیا تھا۔اس میں حیدر قریشی کا تعارف اور تخلیق ایک ساتھ شامل رہی۔کائنات کے پرنٹ ایڈیشن مئی ۲۰۰۴ء میں اسے شامل کیا گیا۔اور سرورق پر دوسرے دو ادیبوں کے ساتھ حیدر قریشی کی تصویر شائع کی گئی۔’’کائنات‘‘کے چیف ایڈیٹر خورشید اقبال ہیں۔یہاں کائنات کے مذکورہ شمارہ کا سرورق دیا جا رہا ہے۔
  .............................................................
ماہنامہ سبق اردو بھدوہی کے شمارہ ۳۱ (۲۰۱۲ء)میں حیدر قریشی کے اسی برس مارچ میں انڈیا کے سفر کی روداد’’زندگی کا یادگار سفر‘‘کو اس رسالہ کے مدیر دانش الہٰ آبادی نے اہتمام کے ساتھ شائع کیا۔سرورق پرخورشید اقبال اور دوسرے دوستوں کے ساتھ حیدر قریشی کی کولکاتا کی ایک یادگار تصویر کو شائع کیا گیا۔رسالہ مذکور کا سرورق یہاں پیش کیا جا رہا ہے۔
..................................................
کراچی کے ایک سوشل میگزین ’’چھاؤں‘‘ نے حیدر قریشی کے انٹرویو کے ساتھ افسانہ’’کہانیوں سے بھاگا ہوا کہانی کار‘‘ایک ساتھ شائع کرتے ہوئے،رسالہ کے شمارہ جولائی ۲۰۰۷ء کے سرورق پر حیدر قریشی کی تصویر کو شائع کیا۔اس رسالہ کے مدیر ناصر علی شمسی ہیں۔یہاں رسالہ کا سرورق دیا جا رہا ہے۔
..................................................
ماہنامہ کتاب نما دہلی کے شمارہ جولائی ۱۹۹۹ء کا مہمان اداریہ حیدر قریشی کا تحریر کردہ تھا۔’’یہ ایک صدی کا قصہ ہے‘‘ کے زیر عنوان اس اداریہ میں گزشتہ سو سال کے ادب کا اجمالی جائزہ پیش کیا گیا تھا۔اسی مہمان اداریہ کی مناسبت سے کتاب نما کے سرورق پر حیدر قریشی کا پنسل اسکیچ شائع کیا گیا۔
...................................................

No comments:

Post a Comment