Tuesday, October 2, 2012

حیدر قریشی پر ہونے والا کام ایک نظر میں


حیدر قریشی پر ہونے والا کام ایک نظر میں

حیدر قریشی کے بارے میں لکھی گئی اور مرتب کی گئی،کتب،مختلف رسائل میں شائع کیے گئے گوشے؍خصوصی مطالعہ،یونیورسٹی لیول پر کیے گئے ریسرچ ورک´ایسے کام کی کتابوں،رسالوں اور ریسرچ ورک کے جو بھی ٹائٹل بنائے گئے ،وہ سب یکجا کرکے پیش کیے جا رہے ہیں۔
ان سب کی تفصیل اگلے صفحات پر ہر الگ ٹائٹل کے ساتھ لکھ دی گئی ہے۔



بشکریہ: ارشد خالد مدیر عکاس انٹرنیشنل اسلام آباد

Sunday, September 30, 2012

عکاس انٹرنیشنل اسلام آباد...حیدر قریشی کا فن


عکاس انٹرنیشنل اسلام آباد
مرتب ومدیر: ارشد خالد

عکاس کے شمارہ نمبر ۱۰میں حیدر قریشی کی کتاب عمرِ لاحاصل کا حاصل کے بارے میں بعض ادیبوں کی آراء اور مضامین کو ایک ساتھ شائع کیا گیا۔شمارہ نمبر ۱۱ میں بحیثیت محقق ونقاد حیدر قریشی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔جبکہ شمارہ نمبر ۱۳ میں ’’عمرِ لاحاصل کا حاصل‘‘پر لکھے گئے چند نئے مضامین کو شائع کیا گیا۔مجموعی طور پر عکاس کے ان تین شماروں کا میٹر یہاں ایک ساتھ دیا جا رہا ہے۔تاہم ہر شمارے کے صفحات کی ترتیب کو پوری طرح ملحوظ رکھا گیا ہے ۔اور ہر شمارے  کے مضامین سے پہلے متعلقہ فہرست دے دی گئی ہے
.......................
عکاس انٹرنیشنل اسلام آباد کاشمارہ نمبر ۱۵،اگست ۲۰۱۲ء
 اس شمارہ میں حیدر قریشی کے مارچ ۲۰۱۲ء میں کولکاتا اور دہلی کے سفر کی روداد کے ساتھ سرورق پر ان تقریبات کی تصاویر دی گئی ہیں۔اسی مناسبت سے عکاس کے تین شماروں میں چھپنے والے مختلف مضامین کے ساتھ یہاں شمارہ نمبر ۱۵ کا ٹائٹل،بیک ٹائٹل اور اندرون ٹائٹل دئیے جارہے ہیں۔اس سارے میٹر کی فراہمی کے لیے ارشد خالد کا خصوصی شکریہ ۔

عکاس انٹرنیشنل اسلام آباد کے شمارہ نمبر۱۰،۱۱ اور۱۳میں شائع شدہ حیدر قریشی سے متعلق سارے مضامین اور تاثرات ،ایک ہی فائل میں
اس لنک سے ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں

https://docs.google.com/file/d/0B_xQnk75odj9cE10Mkw4THhFenc/edit 

 ............................................................................................................

حیدر قریشی کا فن
 
مرتبین ارشد خالد اور اعجاز عبید

 
عکاس کے مختلف شماروں میں شائع ہونے والے میٹر کو حیدرآباد دکن سے اعجاز عبید نے برقی کتاب کے طور پر مرتب کرکے اپنی ای لائبریری میں شائع کیا ہے۔
’’حیدر قریشی کا فن‘‘کے نام 
سے ترتیب دی گئی اس برقی کتاب کے مرتبین
  ارشد خالد اور اعجاز عبید ہیں۔اسے یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

رسائل کے سرورق پرحیدر قریشی کی تصویر

 رسائل کے سرورق پرحیدر قریشی کی تصویر
...................................................................
بمبئی کے تاریخی ادبی رسالہ ماہنامہ شاعر نے اپنے نومبر ۲۰۰۴ء کے شمارہ میں حیدر قریشی کا گوشہ شائع کیا۔رسالہ کے معمول کے مطابق اس شمارہ کے سرورق پر حیدر قریشی کی تصویر دی گئی۔ماہنامہ شاعر کے مدیر افتخار امام صدیقی ہیں۔یہاں شمارہ مذکور کا سرورق پیش کیا جا رہا ہے۔


.................................................................................

 اردو دوست ڈاٹ کام کے ادبی رسالہ کائنات نے ’’مہرامروز‘‘کے عنوان سے ادیبوں کے تعارف کا سلسلہ شروع کیا تھا۔اس میں حیدر قریشی کا تعارف اور تخلیق ایک ساتھ شامل رہی۔کائنات کے پرنٹ ایڈیشن مئی ۲۰۰۴ء میں اسے شامل کیا گیا۔اور سرورق پر دوسرے دو ادیبوں کے ساتھ حیدر قریشی کی تصویر شائع کی گئی۔’’کائنات‘‘کے چیف ایڈیٹر خورشید اقبال ہیں۔یہاں کائنات کے مذکورہ شمارہ کا سرورق دیا جا رہا ہے۔
  .............................................................
ماہنامہ سبق اردو بھدوہی کے شمارہ ۳۱ (۲۰۱۲ء)میں حیدر قریشی کے اسی برس مارچ میں انڈیا کے سفر کی روداد’’زندگی کا یادگار سفر‘‘کو اس رسالہ کے مدیر دانش الہٰ آبادی نے اہتمام کے ساتھ شائع کیا۔سرورق پرخورشید اقبال اور دوسرے دوستوں کے ساتھ حیدر قریشی کی کولکاتا کی ایک یادگار تصویر کو شائع کیا گیا۔رسالہ مذکور کا سرورق یہاں پیش کیا جا رہا ہے۔
..................................................
کراچی کے ایک سوشل میگزین ’’چھاؤں‘‘ نے حیدر قریشی کے انٹرویو کے ساتھ افسانہ’’کہانیوں سے بھاگا ہوا کہانی کار‘‘ایک ساتھ شائع کرتے ہوئے،رسالہ کے شمارہ جولائی ۲۰۰۷ء کے سرورق پر حیدر قریشی کی تصویر کو شائع کیا۔اس رسالہ کے مدیر ناصر علی شمسی ہیں۔یہاں رسالہ کا سرورق دیا جا رہا ہے۔
..................................................
ماہنامہ کتاب نما دہلی کے شمارہ جولائی ۱۹۹۹ء کا مہمان اداریہ حیدر قریشی کا تحریر کردہ تھا۔’’یہ ایک صدی کا قصہ ہے‘‘ کے زیر عنوان اس اداریہ میں گزشتہ سو سال کے ادب کا اجمالی جائزہ پیش کیا گیا تھا۔اسی مہمان اداریہ کی مناسبت سے کتاب نما کے سرورق پر حیدر قریشی کا پنسل اسکیچ شائع کیا گیا۔
...................................................

ادب ساز میں حیدر قریشی کا خصوصی مطالعہ



سہ ماہی ادب ساز دہلی میں
 حیدر قریشی کا خصوصی مطالعہ
مدیر :نصرت ظہیر
شمارہ 7-6 ،جنوری تا مارچ،اپریل تا جون 2008 صفحہ نمبر 77 سے لے کر صفحہ نمبر123 تک یہ خصوصی مطالعہ محیط تھا
رسالہ مذکور کی اصل ان پیج فائل دستیاب نہیں ہو سکی۔اس لیے اس خصوصی مطالعہ میں جو کچھ 
شائع کیا گیا تھا,وہ اپنی سیٹنگ کر کے یہاں پیش کر رہے ہیں۔شروع میں جو صفحات کی نمبرنگ
 دی گئی ہے وہ رسالے کے صفحات کی نمبرنگ ہے۔

سہ ماہی ادب ساز میں حیدر قریشی کا خصوصی مطالعہ
کو یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں

Friday, September 28, 2012

عکاس اسلام آباد کا حیدر قریشی نمبر

ادبی کتابی سلسلہ عکاس اسلام آباد کا حیدر قریشی نمبر
مرتب و مدیر:ارشد خالد
عکاس
کو یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں 

Saturday, September 15, 2012

حیدر قریشی سے لئے گئے انٹرویوز




حیدر قریشی سے لئے گئے انٹرویوز
اور حیدر قریشی کے بارے میں لئے گئے انٹرویوز

مرتب۔سعید شباب


انٹرویو لینے والے
جوگندر پال،ڈاکٹر صابر آفاقی،سلطانہ مہر،ثریا شہاب،
سلطانہ مہر،محمد وسیم انجم 
اختر رضا سلیمی،جواز جعفری،افتخار امام صدیقی،ڈاکٹر نذر خلیق۔

انٹر ویو دینے والے
 ڈاکٹر سعادت سعید،فرحت نواز،احمد سہیل،خورشید اقبال،ڈاکٹر رضیہ اسماعیل
کاشف الہدیٰ،محمد آصف خواجہ اور اہلیہ سمیت پانچ افرادِ خانہ
 اس کتاب کا پہلا ایڈیشن ۱۶۰ صفحات پر مشتمل تھا۔اب صفحہ نمبر ۱۶۱سے لے کر صفحہ نمبر۲۱۶تک
حیدر قریشی سے لیے گئے سات نئے انٹرویوزبھی شامل کر لیے گئے ہیں۔نئےانٹرویوز کرنے والوں میں عارف فرہاد،عبدالرب استاد،نسرین نقاش،معید رشیدی،محمد عاصم بٹ،عزیز نبیل اور سعید الرحمن شامل ہیں۔



کتاب کو یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں





حیدر قریشی کی ادبی خدمات

حیدر قریشی کی ادبی خدمات
مرتب ۔ڈاکٹر نذر خلیق
اس میں حیدر قریشی کے فن کی مختلف جہات کے حوالے سے
 مختلف اہم شاعروں اور ادیبوں کے مضامین کو یکجا کیا گیا۔
کتاب کو یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں

حیدر قریشی فن اور شخصیت



حیدر قریشی فن اور شخصیت
مرتبین
نذیر فتح پوری
سنجئے گوڈ بولے
یہ کتاب اسباق پبلی کیشنز پونہ نے شائع کی تھی۔
اس میں مختلف شاعروں اور ادیبوں کے مضامین اور
 حیدر قریشی کی تخلیقات کا ایک مختصر سا انتخاب شامل کیا گیا۔
کتاب کو یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں

Friday, September 14, 2012

حیدر قریشی۔شخصیت اور فن

حیدر قریشی۔شخصیت اور فن
اسلامیہ یونیورسٹی بھاول پور سے
  منزہ یاسمین کا ایم اے اردو کا مقالہ
یہ کتابی صورت میں بھی چھپ چکا ہے۔یونیورسٹی کے مقالہ کی ان پیج فائل 
 دستیاب ہو سکی ہے،اس لیے استفادہ کرنے والوں کے لیےمقالہ کی فائل پیش ہے۔
اگرکتابی صورت کی کمپوزنگ مل گئی تو اسے بھی پیش کر دیا جائے گا۔

.....................................
مقالہ کاکتابی صورت میں شائع شدہ ٹائٹل
........................................
مقالہ کا یونیورسٹی کے ریکارڈ کا ٹائٹل
  
مقالہ کو یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں